ملک میں کورونا کی پانچویں لہر دم توڑنے لگی ،گزشتہ روز ملک میں کورونا سے کوئی موت نہیں ہوئی ،ملک بھر میں کورونا سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد30ہزار368ہوچکی ہے ۔
حکومتی اعدادو شمار کے مطابق ایک روز میں کورونا کے 21ہزار 904ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 103افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ، ایک دن میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.47فیصدر رہی ۔
ملک بھر میں اب تک کورونا کے 15لاکھ 27ہزار 589مریض سامنے آچکے ہیں جن میں سے 14لاکھ 93ہزار 870افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔سب سے زیادہ کورونا کے کیسزصوبہ سندھ سے سامنے آئے جہاں 5لاکھ 76ہزار 677مریض جبکہ پنجاب سے 5لاکھ 5ہزار 810مریض سامنے آئے ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں سابق حکومت نے کورونا کی تمام پابندیں ختم کر دی ہیں ماسوائے سفر کیلئے مکمل ویکسینیشن ہونے کی شرط اب بھی باقی ہے ۔
COVID-19 Statistics 21 Apr 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 21,904
Positive Cases: 103
Positivity %: 0.47%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 205— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) April 21, 2022