پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی، ون ڈے سیریز کا آغاز 8 جون سے ہوگا۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم سیریز کیلئے پہلے اسلام آباد پہنچی جہاں سے اُسے نجی ایئر لائن کے طیارے میں ملتان پہنچایا گیا، ٹیم کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
The #MenInMaroon have arrived in Multan for the 3-match ODI series against @TheRealPCB starting on pic.twitter.com/uKFUDWEJkT
— Windies Cricket (@windiescricket) June 6, 2022
ملتان میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 8 جون کو ہوگا۔
شیڈول کے مطابق ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کا ٹریننگ سیشن منگل کی شام ساڑھے 4 سے رات 8 بجے تک ہوگا۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے ٹریننگ سیشنز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور مہمان اسکواڈ کے کپتان نکولس پوران میڈیا کانفرنسز کریں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ 8 جون، دوسرا ون ڈے 10 جون جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ اتوار 12 جون کو کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ ملتان اسٹیڈیم میں 14سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہو رہی ہے۔