پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا آخری ٹیسٹ آج لاہور میں کھیلا جائے گا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ آج سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، میچ صبح 10 بجے شروع ہوگا۔

کپتان بابر اعظم قذافی اسٹیڈيم میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ میں ایکشن میں ہوں گے۔ انکا کہنا ہے کہ پچ زیادہ مختلف نہیں لگ رہی لیکن لگتا ہے پچ پر گیند ٹرن ہوگی۔ ٹیم میں تبدیلیوں کے حوالے سے صبح فیصلہ کریں گے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ قذافی اسٹیڈیم میں 13 سال بعد ٹیسٹ میچ ہونے جارہا ہے، ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کے احساسات بیان نہیں کرسکتا، فتح حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے۔

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے لاہور ٹیسٹ میں ریورس سوئنگ کا کردار اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیریز جیتنے کے لئے پراعتماد ہیں، ہم نے آپشنز پر غور کیا لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ یہی الیون بہتر ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کو ’بینو قادر ٹرافی‘ کا نام دیا گیا تھا جس کا پنڈی میں کھیلا جانے والا پہلا اور کراچی میں کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں