ون ڈے سیریز کے بعد پہلے ٹی ٹوئنٹی میں‌بھی پاکستان انڈر 19 کو بنگلادیش کے ہاتھوں شکست

بنگلادیش انڈر-19 نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں برتری حاصل کرلی۔

ملتان میں کھیلے گئے میچ میں 144 رنز کا ہدف بنگلادیش نے آخری اوور میں 5 وکٹ پر حاصل کیا۔ شہاب جیمز نے 41 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

بنگلادیش کے کھلاڑی محفوظ الرحمٰن 38 اور ذیشان عالم نے 24 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد ذیشان نے 2 اور عرفات منہاس نے1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 143 رنز بنائے تھے۔

میچ میں شائقین کرکٹ کے لیے اسٹیڈیم میں داخلہ مفت تھا۔

اس سے قبل بنگلادیش انڈر-19 نے پاکستان انڈر-19 کو تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں