شمالی کوریا کا بین الابراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ

جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل فائر کیا ہے۔

جاپانی کوسٹ گارڈ کا بھی کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل فائر کیا ہے۔

شمالی کوریا کا رواں سال یہ 13واں بیلسٹک میزائل تجربہ ہے۔ شمالی کوریا کا 16 مارچ کو کیا گیا میزائل تجربہ ناکام ہوگیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں