نیپال میں لاپتہ ہونے والے نجی ایئر لائن کے طیارے میں سوار تمام 22 افراد کی لاشیں مل گئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارہ حادثے میں مرنے والے افراد کی لاشوں کی شناخت کا عمل اب شروع ہوگا۔
ترجمان نیپالی فوج کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار طیارے کا بلیک باکس بھی مل گیا ہے۔
نیپال میں نجی کمپنی کا چھوٹا طیارہ اتوار کو پرواز کے کچھ دیر بعد لاپتہ ہوگیا تھا، جس میں 19مسافر اور عملے کے 3 ارکان سوار تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے میں 13 نیپالی شہری، 4 بھارتی، 2 جرمن اور پائلٹ سمیت 3 افراد پر مشتمل عملہ موجود تھا۔
خیال رہے کہ لاپتہ طیارے کا ملبہ گزشتہ روز مل گیا تھا۔