کیا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم سلیکشن آخر ی ہوگی یااس سے پہلے ہی محمد وسیم فارغ ہو جائیں گے ؟

حکومت نے جہاں رمیز راجا کو چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے وہیں سلیکشن کمیٹی بھی تحلیل کئے جانے کا قوی امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے پی سی بی میں انتظامی اور آئینی تبدیلیوں کے علاوہ سلیکشن کمیٹی کی تحلیل کی سفارش بھی کئی گئی ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے سمریہ منظور کرلی گئی ہے جس کے تحت جہاں رمیز راجا کی چھٹی ہوجائے گی وہیں محمند وسیم کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی کی تحلیل کردی جائے گی۔

سلیکشن کمیٹی کی تحلیل کے بعد فوری طور پر عبوری سیلیکشن کمٹی بنائی جائے گی، جو دورہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کرے گی۔ عبوری سیلکشن کمیٹی میں 4 بڑے نامور کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں