نیٹو کی جانب سے آج یوکرین کیلئے فضائی دفاعی نظام کا اعلان کیے جانے کا امکان

نیٹو کی جانب سے آج یوکرین کیلئے فضائی دفاعی نظام کا اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔

نیٹو سربراہ اسٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ نیٹو اتحادی یوکرین کو تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔اتحادی ملک کے دفاع اور حفاظت کیلئے جو کچھ کرنا پڑا کریں گے۔نیٹو اتحادی یوکرین کو مزید ہتھیار فراہم کریں گے۔

انکا کہنا ہے کہ روس کا مقصد کیف میں حکومت کی تبدیلی ہے۔سائبر نیٹ ورک کے تحفظ کو بھی بڑھا رہے ہیں۔پہلی مرتبہ دفاع کے لیےریسپانس فورس کو فعال کررہے ہیں۔نیٹو جنگی تیاری کے لیے ریسپانس فورس کے کچھ حصے تعینات کررہا ہے۔

نیٹو کے سپریم کمانڈر نے کہاہے کہ خصوصی آپریشنز فورسز پر مشتمل کثیر القومی فورس فعال کی۔نیٹو ریسپانس فورس تیزی سے تعینات ہوسکتی ہے۔رسپانس فورس فعال کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی فوجی یوکرین جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں