نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا آغاز ہو گیا، ایونٹ کے پہلے میچ میں سندھ نے سدرن پنجاب کو 42 رنز سے شکست دے دی۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے پہلے میچ میں سندھ کی ٹیم سدرن پنجاب کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.4 اوورز میں 147 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔
سندھ کی ٹیم کی جانب سے سرفراز احمد 42 رنز بنا کرنمایاں رہے جبکہ صائم ایوب نے 30 اور شرجیل خان نے 24 رنز اسکور کیے۔
A fantastic bowling display by Sindh as they win the first match of Kingdom Valley National T20 Cup 2022-23 🙌
Scorecard: https://t.co/EK3GzjOlwA#SINDHvSP | #NationalT20 | #GharWaliBaat pic.twitter.com/qx4a6tV7Qu
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 30, 2022
سدرن پنجاب کے محمد الیاس اور ثمین گل نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں سدرن پنجاب 17ویں اوور میں 105 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی، شرون سراج 36 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔
سندھ کی طرف سے سہیل خان نے 15 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ دانش عزیز اور زاہد محمود نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔