انگلش کلب واروکشائر نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی آئندہ سیزن کے لیے ان کی ٹیم کو جوائن کریں گے۔
میڈٰیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی نے انگلش کلب واروکشائر سے نیا معاہدہ کرلیا ہے جس کے تحت وہ جولائی کے آخر تک ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ اور کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ان کی نمائندگی کریں گے۔
𝗕𝗥𝗘𝗔𝗞𝗜𝗡𝗚 | 𝗛𝗮𝘀𝘀𝗮𝗻 𝗔𝗹𝗶 𝘀𝗶𝗴𝗻𝘀 𝗳𝗼𝗿 𝘁𝗵𝗲 𝗕𝗲𝗮𝗿𝘀 🇵🇰✍
Pace bowler. @CountyChamp. @VitalityBlast. Until the end of July.
𝘞𝘩𝘢𝘵 𝘢 𝘴𝘪𝘨𝘯𝘪𝘯𝘨. 💙
🐻#YouBears | @RealHa55an pic.twitter.com/WBmLHKlsNb
— Warwickshire CCC 🏏 (@WarwickshireCCC) November 24, 2022
واروکشائر کی جانب سے حسن علی کی ایک پریس ریلیز جاری کی گئی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ’میں واروکشائر سے معاہدہ کرنے پر بے حد خوش ہوں کیونکہ یہ ایک بہترین کلب ہے اور ایجبسٹن ایک ایسا گراؤنڈ ہے جہاں ہمیشہ کھیل کر لطف آیا ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’مجھے امید ہے کہ میں اپنے تجربے سے ٹیم کی مدد کرکے ان کی جیت میں کچھ حصہ ڈال سکتا ہوں، شاید ٹرافی بھی‘۔
واضح رہے کہ 28 سالہ کھلاڑی دنیا بھر میں ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کے لیے کھیل چکے ہیں جب کہ انہوں نے 131 بین الاقوامی میچز بھی کھیلے ہیں۔
حسن علی نے پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی، کیریبین پریمیئر لیگ میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس جیسی ٹیموں سے کھیلتے ہوئے تقریباً 200 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی 2017 میں انہوں نے 14.69 کی اوسط سے 13 وکٹیں حاصل کیں تھیں جب کہ انہیں ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا تھا۔
واروکشائر کے کوچ مارک رابنسن کا خیال ہے کہ حسن علی جلد ہی شائقین کے پسندیدہ کھلاڑی بن جائیں گے، انہوں نے کہا کہ حسن علی ہمارے لیے کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں اہم کردار ادا کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’حسن علی ایک بین الاقوامی بولر ہیں اور ہماری ٹیم کے بولنگ اٹیک میں ایک شاندار اضافہ ہیں‘۔