مراکش سیمی فائنل ہارگئے لیکن دل جیت لیے، گراؤنڈ میں سجدے

فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شکست کے باوجود مراکش نے دنیا بھرت میں موجود فٹبال کے مداحوں خاص طور پر مسلم دنیا اور افریقا کے لوگوں کے دل جیت لئے۔

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں مراکش کو فرانس نے ہرا دیا۔

میچ دیکھنے کے لیے پاکستان سمیت پوری مسلم دنیا اور افریقی ممالک میں خاص انتظامات کئے گئے اورشائقین نے پہلی بار فٹ بال ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلنے والے افریقی ملک کی حیثیت سے مراکش کو خوب داد دی۔

میچ کے شکست کے بعد پوری ٹیم گراؤنڈ میں سجدہ ریز ہوئی تو اس نے پوری مسلم دنیا کے دل جیت لئے۔

گول نامی ٹوئٹر ہینڈل میں لکھا گیا کہ مراکش ٹیم تاریخ میں اپنا اثر چھوڑ گئی۔

القرآن نامی ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ مراکش نے پوری مسلم دنیا کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ اللہ ہمیشہ ان کا حامی و ناصر ہو۔

مسلم نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے مراکش کی فٹبال ورلڈ کپ کے دوران لی گئی تصاویر شیئر کی گئی اور اس کے ساتھ ہی لکھا کہ ’شکریہ مراکش‘

اپنا تبصرہ بھیجیں