ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پاک بھارت میچ میں آخری اوور میں نو بال اور فری ہٹ پر ویرات کوہلی کے بولڈ ہونے پر رنز بنائے جانے پر بحث شدت اختیار کر رہی ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی قانون کے مطابق جب فری ہٹ ہو اور بولڈ ہو جائے تو بیٹر رنز لے سکتا ہے۔ قوانین کے مطابق فری ہٹ پر رنز قانونی ہوتے ہیں۔
ترجمان کے مطابق جب فری ہٹ ہو اور بولڈ ہوجائے تو بیٹر رنزلے سکتا ہے ، فری ہٹ ہونے پر رنزبائی کے ہونگے تاہم اگر فری ہٹ پر بیٹر کے بلے کو گیند لگ کر کیپر یا فیلڈر کے پاس جائے اور رنزلئے جائیں تو وہ بیٹر کے رنز ہونگے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نو بال پر ایمپائیر کا ریویونا لینے پر احتجاج کیا جاسکتا۔