قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے پاک آسٹریلیا میچ کے لیے پنڈی اسٹیڈیم میں بیٹنگ وکٹ بنانے پر اظہار خیال کردیا۔
محمد عامر نے پنڈی میں جاری پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ کی پِچ پر کہا کہ ’اس پِچ پر تو بولرز کو گھر چلے جانا چاہیے۔
is pitch pe to bowlers ko ghar chale jana chaye batman's ek doosre k sath khail lein😅😅😅😅. #PakVsAustraila
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) March 7, 2022
انہوں نے ہیش ٹیگ پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا اور ایموجیز کا اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ بیٹرز آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ ہی کھیل لیں۔
خیال رہے کہ پنڈی ٹیسٹ کے چوتھے دن کا کھیل جاری ہے، پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ نے مارنوس کو 90 رنز کے انفرادی اسکور پر پویلین روانہ کیا، مہمان ٹیم کے 97 رنز بنانے والے عثمان خواجہ کے بعد مارنوس بھی نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے۔
واضح رہے کہ پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 476 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی تھی۔