یونان کے جزیرے کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے۔
بحیرہ ایجیئن میں لیسبوس اورکائیتھرا کے جزیرے کے قریب دو دن میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے دو واقعات پیش آئے۔
کوسٹ گارڈز کے مطابق کشتی میں 40 افراد سوار تھے جن میں سے پانچ افراد کو بچا لیا گیا ہے ۔ 15 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں جبکہ 20 ابھی تک لاپتہ ہیں۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے دونوں کشتیوں میں کل 100 افراد سوار تھے جن میں سے 30 افراد کو بچایا گیا ہے۔
بدھ کو ہونے والے واقعے میں سخت طوفان کے دوران کشتی ایک چٹان سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی تھی۔