میرب علی کو کبھی بہن نہیں کہا، عاصم اظہر

پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے کہا ہے کہ اُنہوں نے میرب علی کو کبھی بہن نہیں کہا۔

عاصم اظہر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ یہ ٹوئٹ اُن تمام چینلز کے لئے جو میری جعلی چیٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کررہے ہیں جس میں، میں نے اپنی منگیتر میرب کو اپنی بہن کے طور پر لیبل کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے ہی اس جعلی چیٹ کی وضاحت کردی تھی لہٰذا مجھے مزید وضاحت کی ضرورت نہیں ہے، یہ میری زندگی کا ایک خوبصورت لمحہ ہے جسے میں انجوائے کرنا چاہتا ہوں۔

عاصم اظہر نے کہا کہ سب کی مٹھائی جلدی ہی گھر پہنچ جائے گی۔

گلوکار نے اپنے چاہنے والوں سے محبت کا اظہار کیا اور ساتھ ہی دُعاؤں کے لئے شکریہ بھی ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں