مسجد نبویؐ واقعہ: شاہد آفریدی اور محمد یوسف بھی بول پڑے

گزشتہ روز مسجد نبوی ﷺ میں وزیراعظم شہباز شریف کے وفد پر نعرے بازی کرنے پر قومی سابق کرکٹرز شاہد آفریدی اور محمد یوسف کی جانب سے بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر لکھا کہ روضہ رسول ﷺ وہ جگہ ہے جہاں آواز بلند کرنے کی بھی ممانعت ہے، ہم اپنی سیاسی دشمنیاں نبھانے کے لیےحرم کی حرمت تک بھول گئے۔

ریاست مدینہ کے تقدس سے بھی منکر ہو گئے، نعرے لگانے والوں کی پہچان تو ہو جائے گی لیکن پاکستان کی شناخت کو آج ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1519781042873421825?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1519781042873421825%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.humnews.pk%2Flatest%2F386952%2F

جبکہ محمد یوسف نے لکھا کہ میں نےتو کبھی مکہ مدینہ نہیں دیکھا تھا، مسلمان ہونے کے بعد پہلی دفعہ گیا توخانہ کعبہ کودیکھ کرچینخ نکل گئی تھی۔

روضہ رسول(ص) پرگیا توآنکھوں سے آنسوجاری ہوگئےتھے۔ یہ وہ جگہیں ہیں جہاں پہنچ کررونگٹےکھڑےہوجاتے، آج روضہ رسول پرجوکچھ ہواوہ دیکھ کے اےاللہ میں پوری امت کی طرف سے تجھ سے معافی مانگتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں