مکہ مکرمہ میں اجازت نامے کے بغیر غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی

سعودی حکومت نے عمرہ یا حج اجازت نامے کے بغیر غیر ملکیوں کے مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی لگادی ہے۔

عرب ویب سائیٹ کے مطابق حج کے ایام میں کسی بھی سعودی شہری یا مقیم غیر ملکی کو بغیر اجازت نامے کے مکہ مکرمہ جانے کی اجازت نہیں ہوتی، اسی قانون کے پیش نظرسعودی حکومت نے 26 مئی سے غیر سعودی افراد حج یا عمرہ کے اجازت نامے کے بغیر مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی لگادی ہے۔

سعودی عرب کے محکمہ امن عامہ کے ترجمان بریگیڈیئر سامی الشویرخ کا کہنا ہے کہ اجازت نامے کے بغیر مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے غیر ملکیوں کو واپس کردیا جائے گا تاہم وہ غیر ملکی مستثنیٰ ہوں گے جو مکہ مکرمہ میں ملازمت کرتے ہیں یا پھر ان کا اقامہ مکہ مکرمہ کا ہے۔

کورونا وبا کے باعث 2020 اور 2021 میں حج سے متعلق انتہائی سخت انتطامات کئے گئے تھے تاہم 2 سال بعد رواں برس 10 لاکھ مقامی اور غیر ملکی عازمین کو حج کی اجازت ہو گی۔

رواں برس 80 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں