پاکستانی اداکارہ مدیحہ رضوی اور اداکار حسن نعمان میں شادی کے 9 سال بعد طلاق ہوگئی۔
اداکارہ نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے تصدیق کی کہ حسن نعمان اور انہوں نے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
مدیحہ رضوی نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ‘کئی سال ایک ساتھ گزارنے کے بعد خوش اسلوبی سے حسن اور میں نے طلاق کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے’۔
اداکارہ نے لکھا ‘ہم نے رشتے میں بہتری کی بہت کوشش کی، اس کے لیے کچھ وقت ساتھ اور الگ بھی رہے کہ اس رشتے کے لیے کیا بہتر ثابت ہو سکتا ہے جس کے بعد آخری فیصلہ یہ کیا گیا کہ طلاق ہی بہتر حل ہے’۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ‘ہم آج بھی اور مستقبل میں بھی ایک خاندان ہی ہیں، کیوں کہ ہم اپنی بچیوں کی پرورش مل کر کریں گے، ہم سب سے اپیل کرتے ہیں کہ اس مشکل وقت میں ہماری پرائیویسی کا خیال رکھا جائے اور ہمیں دعاؤں میں یاد رکھیں’۔
خیال رہے کہ مدیحہ اور حسن کی شادی 2013 میں ہوئی تھی اور ان کی دو بیٹیاں ہیں۔
مدیحہ رضوی ماضی کی مشہور اداکارہ دیبا کی بیٹی ہیں جب کہ اداکار حسن نعمان معروف اداکار رشید ناز کے صاحبزادے ہیں۔