10 میٹر سے بھی لمبی پونچھ والے مرغوں کی نایاب نسل، تصاویر وائرل ہو گئیں

مرغوں کی ایک نایاب نسل ایسی بھی ہے جن کی پونچھ حیرت انگیز طور پر 10 میٹر سے بھی زیادہ لمبی ہوتی ہے۔

لمبی دم والے طوطے تو ہم سب نے ہی دیکھے ہیں مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ جاپان میں مرغوں کی ایک ایسی نایاب نسل بھی پائی جاتی ہے جن کی پونچھ یا دم 10 میٹر سے بھی زیادہ لمبی ہوتی ہے جو ان کی خوبصورتی کی سب سے بری وجہ ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مرغوں کی اس نایاب نسل کو اوناگادوری( مقامی زبان میں معزز پرندہ) کہا جاتا ہے اور یہ اپنی غیر معمولی لمبی پونچھ کی وجہ سے بےحد مشہور ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جاپانی قومی خزانہ سمجھی جانے والی مرغیوں کی17 نسلوں میں سے اوناگادوری واحد نسل ہے جسے خصوصی حیثیت حاصل ہے جبکہ کہا جاتا ہے کہ 1952 میں جب سے اسے یہ درجہ ملا تھا تو اس نسل کے پرندوں اور انڈوں کی برآمدات پر بھی پابندی عائد کر دی گئی تھی اس لیے اس یہ نایاب ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ اوناگادوری نسل سترھویں صدی میں جاپان کے صوبے توسا میں شنکوکو جزیرے پر پیدا ہوئی تھی۔ اس نسل کے مرغوں کی پونچھ کم از کم 1.5 میٹر لمبی ہونی چاہیے جبکہ کہا جاتا ہے کہ اوناگادوری کی پونچھ 90 سینٹی میٹر ہر سال بڑھتی جاتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس نسل کی خاص بات یہ بھی ہے کہ ان کی پونچھ کے پر جھڑتے نہیں ہیں اور ہمیشہ رہتے ہیں جبکہ کہا جاتا کہ ان میں ایسے جینیات ہوتی ہیں جو پروں کی بہترین نشونما کا باعث بنتی ہیں۔

یہ نایاب مرغے اپنی لمبی پونچھ کی وجہ سے اس قدر خوبصورت لگتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں