سندھ بھر میں لمپی وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے۔
محکمہ لائیو اسٹاک سندھ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سندھ بھر میں اب تک 52 ہزار 429 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ 571 مویشی جاں بحق ہوچکے ہیں۔
محکمہ لائیو اسٹاک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ بھر میں اب تک 29 ہزار 802 مویشی صحتیاب ہوئے جبکہ اب تک 25 لاکھ 5164 مویشیوں کو حفاظتی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔
محکمہ لائیو اسٹاک میں مزد بتایا گیا کہ حیدرآباد میں لمپی کے 1479 کیسز اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 33 مویشی اب تک جاں بحق ہوئے ہیں۔