لاہور ٹیسٹ کے آخری روز آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف جیت کے لیے 5 وکٹوں کی تلاش ہے.
351 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 168 رنز بنائے ہیں اور اس کے پانچ بلے باز پویلین لوٹ چکے ہیں۔ پاکستانی ٹیم کو پہلا نقصان ستتر رنز پر ہوا جب اوپنر عبداللہ شفیق ستائیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اظہر علی صرف سترہ رنز بنا سکے، امام الحق نے ستر رنز کی اننگز کھیلی۔ فواد عالم ایک بار پھر ناکام ہوئے اور گیارہ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
کپتان بابر اعظم کا ساتھ دیتے محمد رضوان آئے لیکن وہ بھی ناکام ہو گئے، اور بنا کوئی اسکور بنائے آوٹ ہو گئے۔