کویت ،مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

کویت میں یوتھ فار القدس انجمن نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کیخلاف الارادہ اسکوائر (قومی اسمبلی کی عمارت کے سامنے)میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

احتجاجی مظاہرے میں مسجد اقصیٰ میں موجود فلسطینی نمازیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی، اور نمازیوں کے خلاف اسرائیلی حملوں کی مذمت کی گئی۔

کویت اور فلسطینی پرچم اٹھائے ہوئے یکجہتی جلوس میں درجنوں افراد نے شرکت کی اور القدس اور فلسطینی مزاحمت کے ساتھ یکجہتی کے نعرے لگائے۔

کویت کی طرف سے القدس اور فلسطینی مزاحمت کی حمایت کی گئی اور اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں ہونے والی مزاحمتی کارروائیوں کی تحسین کی گئی۔

شرکا نے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر “اے اقصیٰ، ہم اپنی جانوں اور خون سے تمہیں چھڑائیں گے،زمین کا مالک ثابت قدم ہے، ڈرنے والا نہیں کے نعرے درج تھے۔

یوتھ لیگ فار یروشلم کے سربراہ مصعب المطوع نے کہا کہ ہم یہاں ہیں، ناانصافی اور ظلم کو مسترد کرتے ہوئے فلسطینی قوم کی حمایت میں کھڑے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں