پاکستانی اداکار فیصل قریشی اور ان کی اہلیہ ثناء فیصل نے آج قومی اسمبلی میں ہونے والی تحریک عدم اعتماد سے قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے لیے خصوصی پیغام شیئر کیا۔
فیصل قریشی نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے ہمراہ اہلیہ بھی موجود تھیں۔
اداکار نے کہا کہ خان صاحب آپ نے کہا تھا گھبرانا نہیں ہے، اب ہم کہتے ہیں کہ آپ نے نہیں گھبرانا۔
ثناء فیصل نے عمران خان کے لیے کہا کہ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں، پاکستان کی عوام آپ کے ساتھ ہے ۔
فیصل قریشی نے عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ آپ کو کامیاب کرے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی شوبز سے منسلک شخصیات وزیر اعظم کی حمایت میں سامنے آئیں اور ان کے لیے دعائیں کیں۔
اداکار فیصل قریشی کا وزیرِاعظم عمران خان کی حمایت میں وڈیو پیغام#FaysalQuraishi#BehindYouSkipperAlways#WeStandWithPMIK #NationStandsWithPMKhan #PMIKLastHope #PMIK_TrueLeader @ImranKhanPTI @faysalquraishi @PTIofficial @GovtofPakistan @PakPMO @MoIB_Official pic.twitter.com/Oz1jTGfz7U
— Daily Nawa-i-Waqt (@Nawaiwaqt_) April 3, 2022