اعتبار کرنے کی اتنی کڑی سزا نہ دیں: خلیل الرحمان کا وزیراعظم کے نام پیغام

پاکستان کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے وزیر اعظم عمران خان کے نام ایک پیغام جاری کیا ہے۔

ڈرامہ رائٹر نے ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں ماضی میں کیے گئے وعدے یاد کرنے کا کہا۔

خلیل الرحمان قمر نے لکھا کہ خان صاحب، آپ کو کنٹینر پر کھڑے ہو کر کیا ہوا کوئی وعدہ یاد ہے یا نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ سے ڈریں اور اعتبار کرنے کی اتنی کڑی سزا نہ دیجئے۔

ڈرامہ رائٹر کا یہ ٹوئٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جس پر متعدد صارفین ان کے خیالات کی حمایت کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں