یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روس کے فضائی حملوں سے جرمن سفارتخانے کے ویزا دفتر کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جرمن وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ یوکرین میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے ویزا دفتر کی یہ عمارت استعمال میں نہیں تھی۔
برلن میں موجود روسی نژاد صحافی نے اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے حملے سے متعلق آگاہ کیا۔
The building where the the visa office of the German embassy in Kyiv was located was hit by Russians today. Any reaction of @Bundeskanzler @ABaerbock @BMVg_Bundeswehr ? Maybe some Leopards can be sent to check the situation on the ground? pic.twitter.com/hU2wVWrK87
— Sergej Sumlenny, LL.M (@sumlenny) October 10, 2022
روس نے پیر کو کیف پر کئی میزائل حملے کئے، یوکرین نے الزام لگایا ہے کہ حملوں میں ایرانی ساختہ ڈرون طیارے بھی استعمال کئے گئے۔
فضائی حملوں سے کچھ دیر قبل ہی جرمن وزارت دفاع کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ جرمنی یوکرین کو جلد ہی ایک ایئر ڈیفنس سسٹم فراہم کرے گا جبکہ تین مزید سسٹمز اگلے سال دیئے جائیں گے۔