صدرِ مملکت سے قازقستان کے فرسٹ نائب وزیر دفاع کی ملاقات

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے قازقستان کے فرسٹ نائب وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل خسینوف مارات رخیمووچ کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور قازقستان کا تجارت، معیشت اور دفاع کےشعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ یورینیم کی اسمگلنگ، پاکستان میں میزائل فائر کرنا بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے کو ظاہر کرتے ہیں، عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے۔

قازقستان نائب وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

دوسری جانب قازقستان کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ملاقات میں دونوں ممالک کا خطے کےامن اور خوشحالی کےلیے مل کر کام کرنےکی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں