کرناٹک: بیلور مندر میں قرآن کی تلاوت کے ساتھ تہوار کا آغاز

بھارت کی ریاست کرناٹک کے بیلور میں واقع تاریخی چناکیشوا مندر نے دائیں بازو کے کارکنوں کی مخالفت کے باوجود قرآن مجید کی تلاوت کے بعد رتھوتسوا (کار فیسٹیول) کو شروع کرنے کی اپنی قدیم روایت کو جاری رکھا ہے۔

ریاست کے محکمہ اوقاف نے بدھ کے روز مندر کے حکام کو مشق کو آگے بڑھانے کی اجازت دے دی۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق سالانہ تقریبات کا آغاز بدھ کو ضلعی پولیس کی سخت نگرانی میں ہوا، دو روزہ فیسٹیول کے لیے ریاست بھر سے سیکڑوں لوگ چنکیشاوا مندر پہنچ گئے ہیں۔

اس حوالے سے مندر کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ایک طویل عرصے سے قرآن کے اقتباسات پڑھنا ایک روایت رہی ہے جس کی پیروی کی جاتی ہے، تاہم، اس سال الجھن تھی کیونکہ مندر کے حکام نے ابتدائی طور پر ایک نوٹس جاری کیا تھا جس میں مسلمان تاجروں کو سٹال لگانے سے روک دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ لیکن محکمہ اوقاف نے مختلف پادریوں سے مشورہ لیا اور روایت کے ساتھ آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔

اس مندر کی روایت کے مطابق ایک مولوی چناکیشوا مندر میں تقریبات کے آغاز کے موقع پر قرآن کے اقتباسات پڑھتا ہے، حال ہی میں، جیسا کہ کرناٹک میں فرقہ وارانہ کشیدگی کی لہر دوڑ گئی تھی، دائیں بازو کے کارکنوں نے ضلع انتظامیہ اور مندر کے حکام پر زور دیا تھا کہ وہ مسلمان تاجروں کو تہوار میں حصہ لینے سے روکیں۔

تاہم محکمہ اوقاف کے سینئر حکام کے مطابق، ریاست کے اوقاف کے محکمے نے مندر انتظامیہ کو ہدایت کی تھی کہ وہ کسی بھی غیر ہندو تاجروں پر پابندی نہ لگائیں اور انہیں سٹال لگانے اور تقریبات میں شرکت کرنے کی اجازت دیں۔

اس سے قبل مندر کی انتظامیہ نے مسلمان دکانداروں کو نوٹس جاری کیا تھا اور ان سے اپنی دکانیں بند کرنے کی اپیل کی تھی، لیکن حکومت نے انہیں تہوار میں حصہ لینے کی اجازت دی اور مندر انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ غیر ہندوؤں کو اسٹال لگانے کی اجازت دیں۔

انتظامیہ کے مطابق تقریباً 15 مسلم تاجروں نے اپنی دکانیں قائم کی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں