کراچی ٹیسٹ کے دوسرے دن نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 449 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اور پاکستان کی جانب سے امام الحق اور عبداللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کردیا
نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور آخری میچ کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں جاری ہے۔
میچ کے دوسرے دن نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز کے ساتھ اپنی پہلی اننگز دوبارہ شروع کی تو ٹام بلنڈل 30 اور اش سودھی11رنز پر بیٹنگ کررہے تھے۔
اش سودھی 11 رنز بناکر نسیم شاہ کا شکار بنے، ٹام بلنڈل 51 اور ٹم ساوتھی 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ، دسویں نمبر کے کھلاڑی اعجاز پٹیل نے 35 رنز بنائے جبکہ نویں نمبر کے کھلاڑی میٹ ہینری 68 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔