کراچی میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کا پہلا دن ختم ہوگیا جہاں نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنالیے۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جسے اس کے اوپنرز نے سنچری پارٹنرشپ کے ساتھ درست ثابت کردیا۔
پاکستان کو پہلی وکٹ ٹام لیتھم کی صورت میں ملی، ان کو 134 کے مجموعے پر نسیم شاہ نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا، انہوں نے 71 رنز کی اننگز کھیلی۔
Shapes back in and given leg before! 🎯
It's been some spell from @iNaseemShah after lunch 🔥#PAKvNZ | #TayyariKiwiHai pic.twitter.com/KIPlJ7BQ9C
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 2, 2023
چائے کے وقفے تک نیوزی لینڈ کی ٹیم کا صرف ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا تھا جبکہ مجموعی رنز 226 تھے۔
اس کے بعد پاکستانی بولرز نے کم بیک کیا اور آخری سیشن میں مزید پانچ وکٹیں لے کر کیویز کے رنز کی رفتار کو بریک لگائی۔
نیوزی لینڈ کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ڈیون کونوے تھے جنہوں نے 120 رنز بنائے، ان کو آغا سلمان نے آؤٹ کیا۔
پاکستان کے لیے تیسری وکٹ نسیم شاہ نے حاصل کی، انہوں نے 240 رنز کے مجموعے پر کین ولیمسن کو آؤٹ کیا، وہ 36 رنز بنا سکے۔
Lovely bowling and a wonderful catch! 👏@iNaseemShah dismisses Kane Williamson #PAKvNZ | #TayyariKiwiHai pic.twitter.com/OyDzAwNiqq
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 2, 2023
کیویز ٹیم کی چوتھی وکٹ 255 رنز پر گری، ڈیرل مچل کو 3 رنز پر آغا سلمان نے بولڈ کیا۔
Spun through the gate 🎯@SalmanAliAgha1 delivers a beauty ✨#PAKvNZ | #TayyariKiwiHai pic.twitter.com/mxEbMbkftv
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 2, 2023
مہمان ٹیم کی پانچویں وکٹ 278 پر گری جب کپتان بابر اعظم کی حاضر دماغی سے لیے گئے ریویو کی بدولت ہینری نکلز کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 26 رنز کی اننگز کھیلی۔
What a review! 😲
The golden arm of @SalmanAliAgha1 🙌#PAKvNZ | #TayyariKiwiHai pic.twitter.com/V27ByUskHT
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 2, 2023
چھٹی وکٹ کے لیے قومی بولرز کو زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا جہاں نوجوان اسپنر ابرار احمد نے مائیکل بریسویل کو صفر پر پویلین واپس بھیج دیا۔ اس وقت نیوزی لینڈ کا اسکور 279 رنز تھا۔
Plumb in front 🎯
Abrar Ahmed strikes this time.#PAKvNZ | #TayyariKiwiHai pic.twitter.com/WVOYWoolK5
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 2, 2023
دن کے اختتام تک نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنالیے تھے۔ ٹام بلنڈیل 30 اور اش سوڈھی 11 رنز کے ساتھ اگلے روز کھیل کا آغاز کریں گے۔