کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز مہمان ٹیم آسٹریلیا نے 9 وکٹس کے نقصان پر 556 رنز بنانے کے بعد پہلی اننگز ڈکلیر کردی جس کے بعد پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز مہمان ٹیم نے 505 رنز پر اننگز دوبارہ جاری رکھتے ہوئے کھیل کا آغاز کیا تو قومی ٹیم کے بولرز آسٹریلیا کے آخری بیٹر کو پویلین کی راہ دکھانے میں کامیاب نہ ہوسکے، تاہم آسٹریلیا نے 556رنز پر اننگز ڈکلیر کی۔
پہلی اننگز میں عثمان خواجہ نے 160 رنز بنائے، اسٹیو اسمتھ 72 جبکہ الیکس کیری 93 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے۔
فہیم اشرف اور ساجد خان نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شاہین آفریدی، حسن علی، نعمان علی اور بابر اعظم نے 1،1 وکٹ لی۔
آسٹریلین کپتان پیٹ کمنز 34 جبکہ بولر مچل سوئپسن 15 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر نے 36، نیتھن لیون نے 38، ٹریوس ہیڈ نے 23، کیمرون گرین نے 28جبکہ مچل اسٹارک نے بھی 28 رنز بنائے۔ بولنگ سائیڈ رنز روکنے میں ناکام رہی۔