کراچی اور حیدرآباد میں کورونا کے پھیلاؤ میں پھر خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا۔
حیدر آباد میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 16 اور کراچی میں 10 فیصد تک جا پہنچی۔
دوسری جانب قومی ادارہ صحت کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.20 فیصد رہی۔
COVID-19 Statistics 21 June 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 9,406
Positive Cases: 113
Positivity %: 1.20%
Deaths: 01
Patients on Critical Care: 58— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) June 21, 2022
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 9406 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 113 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے ایک ہلاکت ہوئی اور 58 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔