نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 256 رنز کا ہدف دے دیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
میچ میں پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 57 رنز دے کر پانچ کھلاڑی آؤٹ کئے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام لیتھم 42، بریس ویل 43 جب کہ گلین فلیپس 37 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
میزبان ٹیم کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے نوجوان لیگ اسپنر اثامہ میر نے دو، جب کہ وسیم اور نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔