کراچی: ناظم آباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا ہے جو صبح 5 بجے ناظم آباد نمبر دو میں ذیشان پارک کے قریب پیش آیا۔
پولیس کا بتانا ہےکہ ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر شہری پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسر ا زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت عبید ولد فیض اللہ کےنام سے ہوئی۔