کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم کراچی کنگز کے سابق کوچ ہرشل گبز نے بابر اعظم کی بیٹنگ پر تبصرہ کیا ہے۔
ہرشل گبز کا کہنا ہے کہ اگر بابر اعظم اپنے انداز میں اٹیکنگ آپشن کو شامل کرلیں تو اسٹرائیک ریٹ بہتر ہوسکتا۔
ٹوئٹر پر ایک مداح نے گبز سے سوال کیا کہ ’کیا آپ نے کراچی کنگز کی کوچنگ کے دوران بابر کے ساتھ اس مسئلے پر کام کیا؟‘
اس پر گبز نے جواب دیا کہ بابر اپنی دنیا میں رہتا ہے، بیٹنگ پر دوسروں کے مشوروں کو زیادہ نہیں سنتا۔
He’s very much in his own world with his batting not open to much suggestions.
— Herschelle Gibbs (@hershybru) September 16, 2022
I think he’s sticking with what’s worked for him so far but to be a complete game changer he will need to tweak his all round approach a bit that’s all.
— Herschelle Gibbs (@hershybru) September 16, 2022
He hits conventional cricket shots and is exceptionally consistent which is great. Give him one or two unconventional options and you’ll see a different level of batting. Similar to some of ridwans shots😉
— Herschelle Gibbs (@hershybru) September 16, 2022
خیال رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آؤٹ آف فارم نظر آئے۔ فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔