سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کے چچا زاد بھائی شہزادے سعود الشعلان نے مغرب کو پیغام دیتے ہوئے جہاد کا اعلان کردیا ہے۔
امریکی صدر جوبائیڈن کی دھمکی کے بعد سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کے چچا زاد بھائی شہزادے سعود الشعلان کا کہنا تھا کہ ’اگر کسی نے چیلنج کیا تو ہم سب شہادت اور جہاد کے لیے تیار ہیں‘۔
انہوں نے مغرب کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے بھی سعود عرب کی بادشاہت اور مملکت کو چیلنج کیا تو ہم سب جہاد اور شہادت کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’میرا پیغام ان سب کے لیے ہے جو یہ سمجھتا ہے کہ ہمیں خوف زدہ کردیں گے‘۔
واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے اوپیک پلس کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کے فیصلے پر سعودی عرب کو دھمکی دی تھی۔
جوبائیڈن کا سعودی عرب کو دھمکی دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ’سعودی عرب کو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے‘۔