جمائما کے گھرکے باہرلیگی مظاہرین کے بھنگڑے، ویڈیووائرل

عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی فلمسازوپروڈیوسرجمائما گولڈ اسمتھ سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان سے اپنا تعلق جوڑے رکھتی ہیں ، موجودہ سیاسی حالات کی لپیٹ میں سیاسی مخالفین نے انہیں بھی نشانے پررکھاہوا ہے۔

چند روزقبل لندن میں ایون فیلڈ کے سامنے ن لیگ کے کارکنان کے احتجاج کی ایک ویڈیو پرجمائما نے تبصرہ کرتے ہوئے ایسی صورتحال کو’ پرانا پاکستان ‘ قراردیا تھا.

تحریک عدم اعتماد کی کامیابی سے وزرات عظمیٰ کا منصب کھونے والے عمران خان کے حامی جہاں لندن میں نوازشریف کی رہائشگاہ کے باہر ان کے خلاف سراپا احتجاج ہیں وہیں ن لیگ والوں نے جمائما کے گھرکے باہر مظاہرہ کیا لیکن اس دوران مظاہروں نے بھنگڑے کی شکل اختیار کرلی۔

ٹوئٹرپروائرل ویڈیو میں ن لیگ کے سیاسی ترانوں پرکارکن جھوم جھوم کربھنگڑاڈالتے ہوئے انجوائے کررہے ہیں.

مظاہرین نے عمران خان مخالف اور شریف برادران کے حق میں نعروں پرمبنی پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے لیگی رہنما عابد شیرعلی کی ٹویٹ میں کہا گیا تھا کہ کارکن اتوار کو جمائما گولڈ اسٹتھ کے گھر کے باہر احتجاج میں شامل ہوں، وہ عمران خان کے بچوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ ان کے والد کیسے ہیں لیگی رہنما نے نہ صرف احتجاج کی کال دی بلکہ ٹویٹ میں شیئرکردہ پوسٹر پرجمائما کے گھر کا پورا پتا بھی لکھ ڈالا تھا.

جواب میں جمائما نے اپنی ٹویٹ میں لکھا تھا کہ گھر کے باہر احتجاج، سوشل میڈیا پر یہودی مخالف مہم اور میرے بچوں کو نشانہ بنانے کے بعد مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے میں 90 کی دہائی کے پرانے لاہورمیں واپس آگئی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں