اسلام آباد۔12 دسمبر، 2022۔۔پاکستان کے معروف ڈیجیٹل آپریٹر جازنے ایریکسن ایجوکیٹ پروگرام کے ذریعے پاکستان کی کاروباری برادری میں ڈیجیٹل مہارت کے فروغ اور مقامی جدت میں تیزی کے لیےEricsson کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔
اس سال طویل پارٹنرشپ Jazz xlr8 کے تحت ہوئی ہے جو اسٹارٹ اپس کے لیے پاکستان کا سب سے بڑا ایکسلریٹر پروگرام ہے اور اس کا مقصد ملک کی ڈیجیٹل مہارتوں میں اضافہ اور تعلیم تک رسائی کو بڑھانے کے لیے ایریکسن اورجازکے مشن کو مستحکم کرنا ہے۔
جاز اپنے نوجوانوں پر مبنی پروگراموں کے ذریعے مقامی پورٹل کو فروغ دے کر ٹیلنٹ کے اظہار جبکہ ٹیلی کام اور آئی سی ٹی کے شعبوں میں ملازمتوں کے لیے نوجوانوں کی تیاری میں بھی کام کرے گا۔
ایرکسن ایجوکیٹ پلیٹ فارم اکیسویں صدی کی ٹیکنالوجی پر ایک اچھی طرح سے تیار کردہ آن لائن کورس کے ذریعے منتخب نوجوانوں کی انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (ICT) کی مہارتوں کو مضبوط کرے گا جس میں 5G نیٹ ورک، انٹرنیٹ آف تھنگز (IoT)، آٹومیشن، مصنوعی ذہانت (AI) اور مشین لرننگ (ML)شامل ہیں۔ کورس کی تکمیل کے بعد شرکاء کو شناخت کے Ericsson سے منظور شدہ ڈیجیٹل بیجز ملیں گے، جو جاب مارکیٹ میں ان کے پورٹ فولیو کو بہتر بنائیں گے۔
اس اہم پیش رفت پر تبصرہ کرتے ہوئے،جاز کے چیف ڈیجیٹل آفیسر عامر اعجاز نے کہا کہ،”ہم پاکستان بھر کے نوجوانوں اور کاروباری افراد میں ڈیجیٹل مہارتوں کو بڑھانے کے لیے Ericsson کے ساتھ شراکت داری پر بہت خوش ہیں۔ جامع، توسیع پذیر اور استعمال میں آسان ہونے کی وجہ سے،ایریکسن ایجوکیٹ،کورس کے شرکاء کو آج قوم میں انقلاب برپا کرنے والی چند انتہائی تبدیلی آمیز ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز پر معیاری تعلیمی مواد تک رسائی فراہم کرنے میں ہماری مدد کرے گا۔
ایریکسن پاکستان کے صدر وکنٹری منیجر عامر احسن خان نے کہا کہ،”ایریکسن مارکیٹ میں اپنی 4.0 اسپیس جیسی عالمی مہارت کو بروے کار لاتے ہوئے جاز کی مدد کرے گا تاکہ وہ ویب نارز کے انعقاد میں ایریکسن کے ماہرین کی مدد کرے جونئی نسل کی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پر مرکوز ہیں اور شرکاء کو ڈیجیٹل دور میں ترقی کی جانب رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔“
جاز کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے Ericsson ایجوکیٹ پروگرام، پاکستان بھر کے نوجوانوں اور کاروباری افراد کی ڈیجیٹل صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے سیکھنے کے بہترین مواقع فراہم کرے گا جس کے نتیجے میں ملک کی ڈیجیٹل ترقی کو تیز کیا جائے گا۔