عراقی ٹک ٹاکر کی کثیر المنزلہ عمارت سے کود کر خودکشی

عراق میں کردستان کے شہر اربیل میں کثیر منزلہ عمارت سے کود کر خاتون ٹک ٹاکر نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے اسباب جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اربیل میں قریہ لبنانیہ مرکز کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ مروۃ القیسی اپنی سگی بہن کے ہمراہ اربیل کی کثیر منزلہ عمارت کے ایک فلیٹ میں سکونت پذیر تھیں اور کسی کے ساتھ ان کا جھگڑا نہیں تھا۔

اربیل پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مروہ موقع پر ہلاک ہوگئیں، اس سے قبل بھی وہ کئی بار خودکشی کی کوشش کرچکی تھیں۔

ٹک ٹاک اسٹار کے رشتہ داروں نے بتایا کہ مروہ کئی روز سے ذہنی اضطراب کا شکار تھیں۔

اس کی بہن ملک القیسی وڈیو بھی وائرل ہے جس میں اسےصدمے کی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اپنی بہن کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے صارفین سے کہا کہ’ صدمے میں ہوں، میرے حال پر چھوڑ دیا جائے۔ اس کی بہن کے بارے میں کوئی سوال نہ کیا جائے’۔

مروہ القیسی 1989ء میں پیدا ہوئیں، 33 سالہ ٹک ٹاکر نے عراق کے آرٹ کالج سے گریجویشن کیا تھا۔

مروہ کے سوشل میڈیا پر فالوورز کی تعداد 40 لاکھ سے زیادہ تھی، انہوں نے کئی ڈراموں میں بھی کام کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں