عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونا مہنگا

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے، فی تولہ سونا مزید 700 روپے مہنگا ہوکر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، فی اونس نرخ 14 ڈالر گرگئے۔

آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی قیمت 700 روپے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 36 ہزار 600 روپے کا ہوگیا، 10 گرام سونے کے نرخ 600 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 17 ہزار 112 روپے کا ہوگیا۔

جمعرات 12 مئی کو پاکستان میں سونا تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 36 ہزار روپے پر پہنچ گیا تھا۔

صراف ایسوسی ایشن کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت مزید 14 ڈالر کمی سے ایک ہزار 799 ڈالر پر آگئی۔

ملک بھر میں فی تولہ چاندی 1560 روپے اور 10 گرام 1337.44 روپے میں فروخت ہورہی ہے جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس نرخ 21.13 ڈالر پر آگئے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان میں سیاسی بحران کے باعث پیدا ہونیوالی معاشی بدحالی کے نتیجے میں ڈالر بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ہے، لوگ اپنا سرمایہ ایک بار پھر سونے میں منتقل کررہے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں