عالمی مارکیٹ میں بدھ کو سونے کی فی اونس قیمت میں 22ڈالر کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ایک اونس سونا 1954ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔
واضح رہے کہ منگل کو بھی سونے کی قیمت میں 17ڈالر فی اونس کی کمی آئی تھی جس کے نتیجے میں دو روز میں سونے کی قیمت میں 32ڈالر کی کمی آچکی ہے۔
عالمی مارکیٹ کے برعکس بدھ کو مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں صرف150روپے کی کمی کی گئی جس سے ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ33ہزار 150روپے ہوگئی ہے جب کہ منگل کوکمی کے بجائے900 روپے فی تولہ قیمت بڑھا دی گئی تھی۔
جیولرز کے مطابق عالمی مارکیٹ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی نہ آنے کی وجہ ڈالر کی قدر میں اضافہ ہے جبکہ ایک وجہ یہ بھی ہے کہ عالمی مارکیٹ میں قیمت میں اضافے کا اثر تو فوری آجاتا ہے لیکن کمی میں وقت لگتا ہے.