عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 18 ڈالر کی کمی جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 150 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 18 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت کم ہوکر 1686 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب پاکستان میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 150 روپے اور 128 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، پشاور، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد اور کوئٹہ میں سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 55 ہزار 850 روپے پر آگئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد ایک لاکھ 33 ہزار 616 روپے ہوگئی۔
اس کے برعکس مقامی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت بالترتیب 1570 روپے اور 1346 روپے پر مستحکم رہی۔