انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں آج ڈالر کا بھاؤ 47 پیسے بڑھا ہے۔
انٹربینک میں کاروبار کی بندش پر 47 پیسے اضافے کے بعد ڈالر کی قدر 175 روپے 86 پیسے ہے۔
انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر ایک روپیہ 15 پیسے بڑھا ہے۔
اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 20 پیسے اضافے کے بعد 177 روپے 50 پیسے ہے۔