پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر انٹر بینک میں 228 روپے سے تجاوز کر گیا۔
آج صبح کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 32 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 228 روپے 25 پیسے کا ہو گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 177پوائنٹس کے اضافے کے بعد 40935 پر آ گیا ہے۔