انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 34 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 220 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔
16اگست سے اب تک انٹر بینک میں ڈالر 6 روپے 85 پیسے مہنگا ہو چکا ہے ، 16 اگست کو ڈالر 213 روپے90 پیسے پر تھا ، ڈالر مہنگا ہونے سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 890 ارب روپے اضافہ ہواہے ۔