بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج جموں اور بارہمولہ اضلاع میں 3 کشمیری نوجوان شہید کر دیے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے 2 نوجوانوں کو جموں ضلع کے علاقے سنجون میں محاصرے اور تلاشی کی ایک پر تشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔
جبکہ ایک اور کشمیری نوجواں کو ضلع بارہمولہ کے علاقے سوانی میں محاصرے اور تلاشی کے دوارن شہید کیاگیا۔
اس سے قبل اسی علاقے میں بھارتی فورسز نے تیں نوجوانوں کو جمعرات کے روز شہید کیا تھا جسسے ضلع بارہمولہ کے علاقے سوانی میں دو دن میں شہداء کی تعداد چار ہو گئی۔