بھارتی دارالحکومت میں خطرناک اسموگ کے باعث اسکول بند کردیے گئے۔
فصلوں کی باقیات جلانے کی وجہ سے بھارتی دارالحکومت شدید اسموگ کی لپیٹ میں آیا ہوا ہے اور جمعہ کو نئی دہلی میں آلودگی انتہائی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔
نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال بہتر ہونے تک اسکولوں کو بند رکھا جائے گا۔
اسموگ میں اضافہ بھارتی پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے سے ہوا ہے، ہزاروں کسان ہر موسم سرما کے شروع میں اپنے کھیتوں کو آگ لگاتے ہیں تاکہ حال ہی میں کاٹی گئی چاول کی فصل کی باقیات کو تلف کی جاسکے۔
حکام آلودگی کو کم کرنے کے لیے باقاعدگی سے مختلف منصوبوں کا اعلان کرتے ہیں لیکن اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔
لینسیٹ نے اپنی تحقیق میں دعویٰ کیا تھا کہ 2020 کے دوران بھارت میں فضائی آلودگی کی وجہ سے 1.67 ملین اموات ہوئیں جس میں تقریباً 17 ہزار 500 دہلی میں ہوئیں۔