پاکستانی شاہینوں کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے 3 سال مکمل ہو گئے۔
27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارت کا گھمنڈ خاک میں ملاتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے دو جنگی طیارے مار گرائے تھے۔
پاک فوج نے آزاد کشمیر میں پیرا شوٹ سے اترنے والے اور مقامی افراد کے ہاتھوں لہو لہان ہونے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو پکڑ لیا اور پھر جذبہ خیر سگالی کے تحت اسے چائے پلا کر رخصت کیا گیا۔
بھارتی ونگ کمانڈر کی وردی، جہاز کی باقیات اور چائے کا کپ پی اے ایف میوزیم کراچی کی آپریشن سوئفٹ ری ٹورٹ گیلری میں محفوظ ہیں۔
پی اے ایف میوزیم کراچی میں رکھے سرپرائز بھارت کو غلط فہمی کے آسمان سے گرانے والے زمینی حقائق بتا رہے ہیں۔