بھارت کی ریاست تامل ناڈو کے ایک ضلع میں چلتی اسکول بس میں طلباء کی شراب نوشی کی ویڈیو سامنے آئے ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ویڈیو تامل ناڈو کے چینگل پٹٹو ضلع کی ہے ، جس میں چلتی بس میں طلبہ و طالبات شراب نوشی کرتے نظر آ رہے ہیں۔ بھارتی چینل کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو کلپ طلبہ میں سے ہی کسی ایک نے ریکارڈ کیا اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا ۔
بتایا جارہا ہے کہ یہ سبھی طلبہ چینگل پٹٹو کے ایک سرکاری اسکول کے ہیں.