محبت میں دھوکا کھانے کے بعد شہری نے رہائشی عمارت کو ہی آگ لگا، جس سے 7 معصوم لوگوں کی جان چلی گئی۔
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں عمارت کو آگ لگانے والے ملزم نے گرفتاری کے بعد سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے۔ ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے یہ قدم ایک لڑکی کی وجہ سے اٹھایا جو اسے محبت میں بے وقوف بنا رہی تھی۔
اس واقعے میں سات افراد ہلاک اور نو زخمی ہوئے تھے۔ اندور پولیس نے عمارت میں آگ لگانے کے شبے میں ملزم شبھم کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی عمر 27 سال ہے، جو موقع واردات سے بھاگتے ہوئے زخمی ہوا۔
شبھم جھانسی کا رہنے والا ہے اور پچھلے ایک سال سے اندور میں پرائیویٹ نوکریکر رہا تھا، مزلم چھ ماہ تک اسی عمارت میں رہا تاہم لڑکی سے جھگڑا ہونے کے بعد وہ عمارت چھوڑ کر چلا گیا۔
ملزم سے جب آگ لگانے کے بارے میں پوچھا گیا تو اس کا کہنا تھا کہ لڑکی کو سبق سکھانے کے لیے یہ سب کچھ کیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے بھی اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کو چار چار لاکھ روپے کے معاوضے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔