بھارت میں پل گرنے کی خوفناک ویڈیو سامنے آگئی

بھارتی ریاست گجرات میں موربی کے علاقے میں پرانا پُل گرنے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔

سوشل میڈیا پر شیئر اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ پُل اپنے توازن میں نہیں اور یہ مسلسل ہل رہا ہے، جسے اُس وقت وہاں موجود لوگوں نے نظرانداز کردیا۔

دیکھتے ہی دیکھتے ایک طرف موجود پُل کو سنبھالنے والی تمام رسیاں ٹوٹ گئیں اور پُل پر موجود تمام افراد پانی میں جاگرے۔

https://twitter.com/ThePollLady/status/1586975206945525760?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1586975206945525760%7Ctwgr%5Edc122c2f43e381f26e10e28239b43206f403de07%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1153743

خیال رہے کہ ایک روز قبل پیش آئے اس حادثے میں اب تک 141 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پُل حادثے میں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ حادثے کے وقت پُل پر تقریباً 500 سے زائد افراد موجود تھے جو مذہبی رسم کی ادائیگی میں مصروف تھے۔

بتایا جارہا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والوں میں سے 177 افراد کو بچالیا گیا ہے جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر موربی میں بنا یہ پُل 150 سال پرانا ہے جس کا حال ہی میں مرمتی کام مکمل ہوا تھا، پُل مقامی لوگوں کی سیر وتفریح کے لیے بھی استعمال ہوتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں